امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی اورائن نامی خلائی کیپسیول اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے جس سے مریخ پر انسانوں کے جانے میں مدد ملے گی۔
سائنسدان مریخ پر پہنچنے اور وہاں آبادکاری کیلئے نت نئے طریقوں پر تجربات کرتے رہتے ہیں، خلائی ادارے ناسا کا ایک خلائی کیپسول مریخ پر مختصر سفر پر جا رہا ہے، اورائن کے پہلے سفر میں اس میں کوئی انسان سوار نہیں، اورائن اور ایک نہایت طاقتور راکٹ کی تیاری ایک ساتھ کی جا رہی ہے جس کا تجربہ دوہزار سترہ یا اٹھارہ میں ہوگا۔۔۔ اس راکٹ کے ذریعے اورائن دو بار دنیا کا چکر لگائے گا اور اس کی بلندی چھ ہزار کلو میٹر تک ہو گی۔ زمین پر واپسی کے وقت اس کی رفتار تقریباً تیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔