یمن کی حکومت نے امریکہ کودہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی پیش کش کی تھی۔ وکی لیکس
عالمی طاقتوں کے بارے میں انکشافات کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق یمنی صدرعلی عبداللہ صالح نے باراک اوباما کے قومی سلامتی کے نائب مشیرجون برینان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن کی حکومت امریکہ کو اپنی سرزمین پر القاعدہ کے خلاف ہرقسم کی پابندیوں سے آزاد کنٹرول دینے کی پیش کش کی ہے ۔ وکی لیکس کے مطابق گزشتہ سال دسمبرمیں امریکی کروزمیزائل کے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے ان میں مبینہ دہشت گرد بھی شامل تھے۔