وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں :چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا یوم شہدائے پولیس پر پیغام دیا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں -پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دیکر ایک تاریخ رقم کی ہے -پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں -پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔
پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا تی رہے گی۔شہدائے پولیس کے خاندانوں کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے رہیں گے۔ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے-
شہید ہونے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔