
ضلع سدھنوتی میں 5اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔ صبح کا آغازمساجد میں کشمیری شہداء کے بلندی درجات اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دُعائوں سے کیا جائے گا جبکہ اجتمائی دعا پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس پلندری میں کی جائے گی جہا ں پر ایک منٹ کی خاموشی سے پہلے سائرن بجائے جائیں گے ، ٹریفک رک جائے گی اور ایک ریلی کا بھی انعقاد ہو گا جس میں ہندوستان کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی جائے گی ۔ ریلی کا مقصد عالمی دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانا ہے کہ وہ کشمیر میں ہندوستانی غیر قانونی اقدمات کو روکیں، 2سال سے کشمیری قید و بند کی زندگی بسر کررہے ہیں۔اس دن آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم سرنگوں رہیں گے اور پورا دن مختلف تقاریب کا انعقاد ہو گا جس میں ہندوستانی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔