اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایران کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے جہاں نئے ایرانی صدر کی تقریبِ حلف برداری ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے ایران چلے گئے جہاں نئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوگی۔نئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تقریبِ حلف برداری کل جمعرات کے روز منعقد ہوگی جس میں ملک بھر کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔
دوروزہ سرکاری دورۂ ایران کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مشہد میں واقع روزۂ حضرت امام رضا علیہ السلام پر حاضری بھی دیں گے۔ایران کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی جن کے دوران پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے اگلے صدر کے طور پر فرمان کی توثیق کے بعد ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر کنفرم کردیا گیا۔ایرانی آئین کی دفعہ 110 کی بنیاد پر صدر کے فرمانوں کی توثیق سپریم لیڈر کے فرائض میں شامل ہے۔اسلامی جمہوریہ کے مرحوم بانی امام خمینی نے تین صدور کی توثیق کی اور آیت اللہ خامنہ ای نے اب تک چار صدور کی توثیق کی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38