آزاد جموں اور کشمیر کے 10 ویں وزیر اعظم کا انتخاب آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کے امیدوار صبح 9 بجے سے 11:30 بجے دن تک جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11:30 بجے سے 12 بجے تک ہوگی۔درست قرار دیے گئے کاغذات 12 بجے تک آویزاں کر دیئے جائیں گے۔ 12 بجے سے 1 بجے تک وزارت عظمی کے امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 1 بجے آویزاں کی جائی گی۔