ووٹوں کی خریدوفروخت کادھندہ ن لیگ نے شروع کیا:اورنگزیب کھچی
وہاڑی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے اورنگزیب خان کھچی،ایم پی اے رائے ظہور کھرل نے ن لیگ کے ایک ترجمان کی جانب سے عمران خان پر ووٹوں کی خریدوفروخت کے الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا مکروہ دھندہ مسلم لیگ ن کے سیاست میں آنے کے بعد شروع ہوا اور یہ اسے اس حد تک لے گئے کہ نہ صرف ملک میں سیاست کو گالی بنایا بلکہ تمام ادارے تک برباد کردیئے مریم نواز کو اداروں کو گالیاں دینے کیلئے چھوڑا ہوا ہے اور چچا جان مفاہمت کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں پاکستان کی سیاست میں کرپشن،لوٹ مار،اداروں کی تباہی سمیت دیگر بگاڑ اسی جماعت نے پیدا کئے ہیں