والدین کا احتجاج رنگ لے آیا‘ ورکرز ویلفیئر سکول کے طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بحال
مظفرگڑھ + خانگڑھ (ڈسٹر کٹ رپور ٹر/ نامہ نگار) ورکرز ویلفیئر سکول مظفرگڑھ میں طالب علموں کی ٹرانسپورٹ سہولت ختم کرنے پر والدین کا احتجاج رنگ لے آیا، سکول نے طلبا کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بحال کر دی، پرنسپل ورکرز ویلفیئر سکول نے طلبا کے والدین کو اطلاع دی ہے کہ 4 اگست سے سکول ٹرانسپورٹ سروس متعلقہ روٹس پر چلے گی، والدین اپنے بچوں کو بروقت سٹاپ پر پہنچا دیں۔