ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس متحرک 6رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
کراچی (وقائع نگار)کراچی ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے ضلع بھر میں متحرک 06 رکنی ملزمان گروہ کو گرفتارکرلیا،ملزمان گروہ ضلع ویسٹ کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرائم اور شاپ روبری کی وارداتیں بھی کرتے تھے،ملزمان گروہ راہ گیر شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے MPR کالونی قبرستان کے قریب چھپ کر موجود تھے،ایس ایچ او اورنگی نے انٹیلیجنس اطلاعات پر ٹارگیٹڈ کاروائی کر کے ملزمان گروہ کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان سے 01 ماؤزر سمیت 05 عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 02 سرقہ شدہ موٹرسائیکلز برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کو مزید اعتراف کردہ مقدمات میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاگیاہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمانعبدالقیوم، محمد اکرام،مصطفیٰ ،عادی مجرم ہیں اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں اورنگی ،مومن آباد،شریف آبادسے گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیںجبکہ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجوادیاگیا،گرفتار ملزمان میں محمد اکرام ولد اکرم، عبدالقیوم ولد فیض علی، عدنان ولد حمید، ارسلان ولد شاہد، سید ابوزر ولد سید عقیل اور مصطفیٰ ولد عرفان شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس