راہ چلتی لڑکیوں سے نازیبا حرکات‘پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر ملزم کو پکڑ لیا
لاہور+کاہنہ(وقائع نگار+نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار بدقماش لڑکے نے راہ گزرتی لڑکی سے بدتمیزی کرتے ہوئے نازیبا حرکات اور چھیڑ خانی کی متاثرہ خاتون کی جانب سے متعلقہ تھانہ درخواست جمع کرا دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم اسامہ گرفتار کر لیا۔