آن لائن سسٹم سے جعلی سرٹیفکیٹس کا سدباب ممکن بنادیا:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(وقائع نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر کے 9مقامات پر شہریوں کو ایک ہی چھت تلے 14سہولیات فراہم کرنے میں پولیس خدمت مراکز بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ آن لائن سسٹم کے ذریعے جعلی سرٹیفکیٹس کا سدباب ممکن بنایا گیا۔ پولیس خدمت مراکز نے مجموعی طور پر17ہزار 221شہریوں کو پولیس خدمات فراہم کی۔ 4712شہریوںکریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ جنرل ویریفکیشن کیلئے2434شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیاجبکہ بیرون ممالک سے موصول ہونے والی90درخواستوں پربھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔153شہریوںنے گمشدگی رپورٹ ،106کرایہ داروں کی رجسٹریشن سمیت نجی ملازمین کی رجسٹریشن ، ایف آئی آرزنقول کی سہولت سے استفادہ کیا۔خدمت مراکز میں12ہزار 197شہریوں کولرنر سمیت تجدید لائسنس کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔