لوہے کی بھٹی میں ہلاکت کا مقدمہ ‘نامزد ملزم سٹیل مل مالک شاہد بیرون ملک فرار
لاہور(وقائع نگار) مناواں میں مزدورکے لوہے کی بھٹی میں گرکرجاں بحق ہونے کے معاملے میں پولیس کے تاخیری حربے کی وجہ سے کیس متاثر ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزدسٹیل مل کامالک شاہدبیرون ملک فرارہوگیا جبکہ سٹیل ملز میں ناقص انتظامات کے ذمہ دارمنیجرعلیم نے عبوری ضمانت کروالی۔ ایس ایچ اوسلیم شوکت کیخلاف انکوائری میں بھی پیشرفت نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدورکے ورثاکودباو ڈال کر صلح کیلئے راضی کیاجارہاہے،ورثا کا کہنا تھا کے ہماری کچھ مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے صلح کی بات کر رہے ہیں،پولیس کے تاخیرحربوں کی وجہ سے واقعہ کے ذمہ داروں کوریلیف ملا،واضع رہے وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹیل مل میں مزدورکے جاں بحق ہونیکانوٹس لے رکھاہے۔