کابل (شنہوا+ نوائے وقت رپورٹ) افغان فضائیہ کی جانب سے جنوبی صوبہ ارزگان میں طالبان ٹھکانوں پر بمباری جاری کی ہے۔ 9طالبان ہلاک جبکہ 6دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے منگل کے روز تصدیق کی کہ صوبائی صدر مقام ترین کوٹ کے مضافاتی گائوں نچھین میں فضائی حملہ کے دوران طالبان کے ٹھکانے‘ حملہ والی سرنگ اور گولہ وبارود کی کچھ مقدار بھی تباہ کردی گئی۔ افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کی لڑائی شہروں تک پہنچ گئی۔ طالبان کے زمینی اور افغان فضائیہ کے فضائی حملے جاری ہیں۔ حملوں سے بہت سے زیادہ شہریوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو رہے ہیں۔ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں لڑائی کے دوران دس شہری جاں بحق 85 زخمی ہو گئے۔ قندھار میں تین روز میں پانچ شہری ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ افغان حکام نے 375 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان45ہلاک،طالبان مزید12اضلاع پر قابض،قائم مقام وزیر دفاع کے گھر پر حملہ
Aug 04, 2021