سٹیٹ بنک نے ملک میں 29 ہسپتالوں اورطبی مراکزکو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ری فنانس سکیم کے تحت 5 ارب،97 کروڑ، 92 لاکھ،70 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے ہیں
لاہور(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک نے ملک میں 29 ہسپتالوں اورطبی مراکزکو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ری فنانس سکیم کے تحت 5 ارب،97 کروڑ، 92 لاکھ،70 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے ہیں. سٹیٹ بینک کےمطابق 24 جولائی تک اس سکیم کے تحت 35 ہسپتالوں اورطبی مراکزنے 7 ارب،11 کروڑ،85 لاکھ روپے کے قرضہ جات کیلئے درخواستیں دیں جن میں سے 29 درخواستوں کی منظوری دی گئی ۔ بینک نے مئی میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کوتقویت دینے کیلئے ہسپتالوں اورطبی مراکز کیلئے قرضہ کی حد 20 کروڑروپے سے بڑھا کر50 کروڑ روپے کردی تھی ۔ سٹیٹ بینک بینکوں کو یہ سکیم بلاسود فراہم کررہاہے جبکہ دیگربینک ہسپتالوں یا طبی مراکز کو 3 فیصد سالانہ کی شرح سے قرضے فراہم کررہے ہیں ۔ سٹیٹ بنک کے مطابق قرضوں کی حدبڑھانے کے نتیجہ میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے علاج کیلئے بڑے پیمانے پر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔