کیلی فورنیا کی99سالہ خاتون کودنیا کی بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا عالمی اعزاز حاصل
دنیا بھر میں خواتین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر کم ہی ہیں لیکن کیلی فورنیا کی خاتون دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ روبینہ آستی نے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روبینہ آستی کو دنیا کی بزرگ ترین خاتون پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جہاز اڑانے کی تربیت دینے کے عالمی ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔بزرگ پائلٹ روبینہ آستی کا کہنا ہے کہ انہیں جہاز اڑانے کے تربیت دینا بے حد اچھا لگتا ہے۔99 سالہ خاتون پائلٹ نے گزشتہ دنوں نیکسٹجین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی تھی۔