امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ وہ چھوٹی ویڈیوز شیئر کرنے والی بین الاقوامی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ساتھ ایپ خریدنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے گی۔اس سے پہلے مائیکروسافٹ نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ امریکہ میں ٹک ٹاک ایپ کو خریدنا چاہتی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چینی ایپ ٹک ٹاک کو ملک میں بند کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک ہفتے کے اندر اندر ایگزیکٹوآرڈر کے تحت ایپ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔چینی سوشل میڈیا جائنٹ بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک امریکہ سمیت دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے۔ اسے لگ بھگ دو ارب دفعہ ڈاون لوڈ کیا جا چکا ہے جن میں 16 کروڑ سے زائد مرتبہ اسے امریکہ میں ڈاو¿ن لوڈ کیا گیا۔مائیکروسافٹ ٹک ٹاک کے ساتھ 15 ستمبر تک مذاکرات مکمل کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کے سی ای او ستیا ناڈیلا کی صدر ٹرمپ سے گفتگو ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مائیکروسافٹ امریکی شہریوں کا نجی ڈیٹا امریکہ میں ہی محفوظ رکھے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024