غریب اور بیمار استاد نے علاج کی اپیل کردی
عمرکوٹ (نامہ نگار)پانچ بچوں کا باپ اور محکمہ تعلیم میں پرائمری ٹیچر استاد نبی بخش کمبرجوکہ ڈھورونارو کینزدیک ہیرل اسٹیشن کارہائشی ہے استاد نبی بخش کمبار تین ماہ عمرکوٹ میں موٹرسائیکل کے ایک روڈز حادثے میں کمرکے مہروں کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوگیا جس کے باعث استاد نبی بخش کمبار چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا استاد نبی بخش کمبار پانچ بچوں کا باپ ہے گھر میں رکھی جمع پونجی نبی بخش کیعلاج معالجے اور اسپتالوں کے پے درپے چکروں پر خرچ ہوگی نبی بخش کمبار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میں ایک غریب ٹیچر ہوں قدرتی میرے ساتھ یہ حادثہ ہوگیا ۔بون کئیر اسپتال والے میری مہروں کی اس تکلیف بیماری کا علاج آپریشن بتاتے ہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہیکہ مہرے کے دوتین آپریشن ہوگئے ان آپریشن پر ڈاکٹر کم ازکم پانچ سے سات لاکھ روپے تک کا خرچ بتاتے ہیں میں ایک غریب پرائمری ٹیچر ہوں اتنی بڑی رقم کہاں سے لائوں میرے پانچ بچے ہے تنخواہ میں سے بڑی مشکل سے گھر کا گذر بسر ہوتا ہے علاج کیلئے رقم کہاں سے لاؤں استاد نبی بخش کمبار نے حکام بالا سماجی رفاعی اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ خدارا میری مدد کی جائے کوئی اللہ کا بندہ میرا آپریشن کرادیں میں اس وقت بڑی مشکل میں ہوں معذوری کے باعث زندگی بڑی مشکل اور تکلیف دہ ہوگی ہے وزیراعلیٰ سندھ ،صوبائی وزیر تعلیم ،صوبائی وزیر صحت میری علاج معالجے میں مدد کریں ۔