سعودی شاہ سلمان سے برطانوی شہزادہ چارلس کا ٹیلی فونک رابطہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آٓل سعود سے برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے ٹیلی فون پر رابطہ رابطہ کرکے ان کے کامیابآپریشن اور عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ چارلس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر جی 20 کی رواں سال سربراہی پر مملکت کی قیادت کی جانب سے کورونا کے وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی اقدامات کو بھی سراہا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی ولی عہد کے ان خوبصورت احساسات کا شکریہ ادا کیا۔