کلرسیداں میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
کلرسیداں(نامہ نگار)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح امسال بھی کلرسیداں اور گردونواح میں عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی لاکھوں جانوروں کی قربانی دے کر سنت ابراہیمی کو زندہ کیا گیا اجتماعی قربانی کا سب سے بڑا اجتماع دارالعلوم السلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی میں ہوا اس کے علاؤہ الخدمت فاؤنڈیشن اور دعوت اسلامی کے تحت بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا تھا کلرسیداں شہر میں صبح پونے چھ بجے سے آٹھ بجے تک نماز عید کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سیداں،مسجد نور میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے اس کے علاؤہ چوآخالصہ ،دوبیرن کلاں ،سموٹ ،سرصوبہ شاہ،سکوٹ ،چوکپنڈوری ،شاہ باغ ،ساگری ،مانکیالہ ،روات میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں علمائے اکرام نے سنت ابراہیمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔