گوجر خان میں عید الاضحی کے موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے رکھے
گوجر خان (نامہ نگار)عید الاضحی کے موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے رکھے پولیس اہلکاروں نے مساجد کے باہر ڈیوٹی سرانجام دی ڈی ایس پی ذوالفقار احمد خان اور ایس ایچ او عمران عباس کی ہدایات پر پولیس اہلکاربازاروں کے گشت پر مامور رہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے رکھے بالخصوص موٹرسائیکل سوار نوجوان جو جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرکے اودھم مچاتے تھے ان کو کسی صورت ون ویلنگ نہ کرنے دی گئی پولیس کی جانب سے بھرپور حفاظتی انتظامات کرنے پر شہری حلقوںنے ایس ایچ او عمران عباس اورگوجرخان پولیس کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔