شہری نے آ ئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے شکایات سیل کا بھانڈا پھوڑ دیا
کلرسیداں (نامہ نگار) آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے مرکز شکایات سیل کا بھانڈا شہری نے پھوڑ ڈالا عید کے دوسرے روز اندرون شہر محلہ غوثیہ کی بجلی بند ہوگئی لوگ مرکز شکایات فون کال کرتے رہے اور وہاں کا نمبر مسلسل مصروف ملتا رہا شہریوں کا شدید گرمی اور حبس سے براحال تھا اتنے میں مقامی کاروباری نوجوان شیخ سلیمان شمسی مرکز شکایات پہنچ گئے جہاں فون کا ریسیور کریڈل سے نیچے پڑا ہوا تھا اور وہاں موجود اہلکار کسی سے موبائل پر کال کرنے میں مصروف تھا شہری نے اس کے اس عمل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں جس سے آئیسکو کی صورتحال بہتر کرنے والوں کے تمام دعوے خش و خاشاک کی طرح مٹ گئے ۔ادھر آئیسکو حکام نے مرکز شکایات کے اہلکار عاقب کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔