لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اگست بروز بدھ سے ہورہا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ کے معروف سٹارز نے اظہر علی کی قیادت میں انگلینڈ میں موجود قومی ٹیسٹ ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شیڈول سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے حوصلے بڑھانے کرنے کے لیے اپنے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کاکہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سب دعاگو ہیں کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ، قومی کھلاڑیوں کے لیے ہیرو بننے کا ایک بڑا موقع ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پورا ملک قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی حمایت میں یکجاہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بابراعظم، اسد شفیق اور اظہر علی سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ وہ دعا گو ہیں کہ سکواڈ میں شامل سینئرز اور جونیئرز تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ہم سب قومی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں مثبت کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جارحانہ انداز ہی پاکستان کرکٹ کی اصل پہچان ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کے اسکواڈ میں بابراعظم کی شکل میں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے علاوہ تجربہ کار فاسٹ با¶لر محمد عباس، حریف ٹیم کے لیے مشکلات کا سبب بنیں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ عابد علی دو سنچریاں سکور کرچکے ہیں،ان کے ساتھ اظہر علی، اسد شفیق اور شان مسعود بھی بیٹنگ کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا فارم میں ہونابھی خوش آئند ہے۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمنا¶ں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ میں تجربہ کار نام موجود ہیں، جس کا یقیناََ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے پاس اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق اور عابد علی جیسے تجربہ کاربلے باز موجود ہیں،امید ہے یہ کھلاڑیوں مشکل کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ با¶لنگ کے شعبے میں پاکستان کو محمد عباس، سہیل خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور فہیم اشرف جیسے باصلاحیت فاسٹ با¶لرز کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ اور شاداب خان جیسے سپنرز کا ساتھ میسر ہے۔انہوں نے کہا وہ پرامید ہیں کہ پاکستان کا یہ دورہ کامیاب رہے گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے میدانوں میں اچھے کمبی نیشن کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38