کینیڈا کی پارلیمان کی عمارت کے علامتی گھنٹہ گھر میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے جانے کو 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری گھنٹہ بجایا جائے گا۔ ہیروشیما پر ایٹمی بمباری کی متاثرہ محترمہ سیتسوکو تھرلو نے اس منصوبے کا اعلان ایٹم اور ہائیڈروجن بموں کے خلاف عالمی سالانہ کانفرنس میں کیا۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں واقع امن گھنٹہ گھر میں 6 اگست کو 75 بار گھنٹہ بجایا جائے گا جبکہ 3 روز بعد 9 اگست کو بھی یہی عمل دہرایا جائے گا۔ ان دونوں تاریخوں پر بالترتیب ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔ مذکورہ گھنٹہ ایٹمی بمباری کی یاد میں پہلی بار بجایا جائے گا۔ تھرلو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں ایٹم بم متاثرین کی دلجوئی کی کوششوں سے ایٹم بموں کے خلاف آگہی میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔ محترمہ تھرلو کی عمر اس وقت 13 سال تھی جب ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38