کورونا وائرس، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ماسک نہ پہننے پر 250 ڈالر جرمانے کے احکامات جاری
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ماسک نہ پہننے پر 250 ڈالر جرمانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے روزانہ کی بنیاد پر پریس کان فرنس میں بتایا کہ جرمانے کا حکم ان لوگوں کے لیے جاری کیا گیا ہے جنہیں پہلے ماسک نہ پہننے پر وارننگ جاری کی گئی اور وہ مسلسل اس حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں لہذا رواں ماہ کے اختتام تک لوگوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہے۔ ہیوسٹن میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد 50 ہزار کے اندر ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 472 ہے۔