ڈائریکٹر ورلڈ بینک کنٹری کا ایک خط
عوام خدمت کرنے والے سیاستدانوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔خواہ وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن کا قیام پاکستان کے بعد بہت سے سیاستدان اور آمر گزرے ہیں لیکن آج بھی عوام کی دلوں پر وہی شخصیات راج کر رہی ہے ۔جنھوں نے قوم و ملک کی خدمت کی ہے ذاتی مفادات کو ترجیح نہیں دی۔ قومی مفادات کو فوقیت دی ہے اپنی زندگی کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی ہو ایسے لیڈر ز مرنے کے بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔بدقسمتی سے پاکستان میں ایسی شخصیات بھی گزری ہیں جو امریکہ اور یورپ سے آکر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہی ہے لیکن اقتدار کے خاتمے کے بعد پاکستان کا رُخ بھی نہیں کیا ایسے اشخاص کو پاکستان میں حکمرانی کا حق حاصل نہیں ہونا چاہیے قوم کے ساتھ مشکل ترین وقت میں ثابت قدم رہنے والی شخصیات کو اقتدار کرنے کا حق ہونا چاہیے ۔پاکستان میں محب وطن سیاستدانوں کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا قوم کو حقیقی لیڈرشپ سے محروم رکھا گیا ٹسٹ ٹیوب لیڈرشپ پید اکی گئی جس کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ۔
دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ اہل قیادت نے ممالک کو بحرانوں سے نکالا ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ۔پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ میں محمد شہباز شریف کو بہترین ایڈمنسٹریٹر اور ویژنری کے طور پر جانا جاتا ہے ملک کے عوام کے علاوہ امریکہ ، یورپ ، چین ، ترکی سمیت عالمی ادارے بھی ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پیچامو تھوا یلنگوان نے 15جولائی 2020کو اپنے خط میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کے پانچ سالہ دور حکومت میں رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے خط میں انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران آپ کی مشاورت و بہترین شراکت اور ورلڈ بینک کی ٹیم پر بھروسہ کیا ۔پانچ سال میں قیام کے دوران مختلف ثقافتی رنگوں ، شہروں اور زندہ دل عوام کی رہنمائی اور تعاون کے بغیر ہمیں ملنے والی کامیابیاں ممکن نہ ہو پاتیں۔آپ کی پرتپاک میزبانی اور مہمان نوازی کے بے حد شکرگزار ہیںاور پاکستان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا ہے۔ورلڈ بینک نے بھی محمد شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے جو پاکستانی عوام کے لیے اعزاز ہے ۔محمد شہبازشریف اپنے متحرک منتظمانہ انداز کے لیے مشہور ہے انھوں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب دس سال میں جو انقلابی اقدامات اُٹھائے تھے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ محمد شہباز شریف نے دن رات عوام کے بھلائی کے لیے کام کئے تھے پاکستان میں اب بھی چاروں صوبوں کے وزرات اعلیٰ کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جائے تو محمد شہباز شریف کی کارکردگی سب سے بہترین ہوگی۔پنجاب کے عوام انھیں آج بھی اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں ۔بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پورے ملک کے عوام کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے لیے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے وظائف دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اس اسکیم کے ذریعے آج بھی چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان اور قبائلی اضلاع کے بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اسی طرح پنجاب دانش ماڈل سکول سسٹم میں بھی پورے ملک کے طلباء کے لیے کوٹہ مقرر کیا تھا اور ان سکولوں کا معیار کیڈٹ کالج سے بہتر ہے۔وزارت اعلیٰ میں شہباز شریف کا یہ ٹریک ریکارڈ رہا ہے ۔صبح سویرے اُٹھ کر چھ بجے ترقیاتی پراجیکٹ کا معائنہ کرتے تھے اور ترقیاتی اسکیم وقت سے پہلے مکمل کرنے کا اعزاز بھی انھیں حاصل ہے۔میرٹ اور گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے تھے 18,18گھنٹے کام کرتے تھے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہیں کرتے تھے ۔یہی وجہ ہے کہ آج محمد شہباز شریف اقتدار میں نہیں اپوزیشن لیڈر ہے۔ورلڈ بینک سمیت عالمی ادارے ان کے قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف کر رہے ہیں۔محمد شہباز شریف کی صلاحیتوں اور اچھے کارکردگی اور بہترین طرز حکمرانی کی وجہ سے ملک سے یہ صدائیں بلند ہو رہی ہے کہ ہمیں بھی ایک شہباز شریف چاہیے۔