نارنگ منڈی: نہر میں نہاتے 3 نوجوان ڈوب گئے‘ ایک جاں بحق
نارنگ منڈی(نامہ نگار) نارنگ منڈی شہر کے تین نوجوان ایم آر لنک میں ڈوب گئے غوطہ خوروں نے بروقت جدوجہد کر کے نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ مقامی صدر بازار سے ملحقہ شاہ سٹریٹ کا بیس سالہ عبد الرحمان شعیب تیز لہروں کی نذر ہو گیا اور گہرے پانی کے باعث بارہ گھنٹے بعد نعش نکال لی گئی بتایا جاتا ہے کہ ایک ہی محلہ کے تین نوجوان عید کے اگلے روز نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں ایم آر لنک میں نہانے کیلئے گئے تھے تو پانی بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے تیز لہروں کی نذر ہو گئے ۔