مکرمی! آجکل ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ گندم اور چینی کی قیمت غریب کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے۔ گندم اور چینی بنیادی ضرورت کی اشیاء ہیں۔ملک میں آئے روز لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اسکے علاوہ اپنے جگر گوشوں یعنی اولاد کو نہروں پھینک رہے ہیں جو کہ حکومت کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ کروڑوں لوگوں کوحکومت احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے دے چکی ہے۔ زکوۃ فنڈ، بیت المال ، بینظیر انکم سپورٹ ، سوشل ویلفیئر ، لاتعداد این جی اوز ، کونسلر حضرات کی نظر ایسے لوگوں پر کیوں نہیں پڑتی جو غربت افلاس کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ وہ ایسے غریب لوگوں کی نشاندہی کریں۔ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے التماس ہے کہ وہ مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ٹھوس انتظامات کریں تاکہ عوام کو خودکشیاں نہ کرنی پڑیں۔ (سیدلطف علی بخاری موچھ میانوالی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38