وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس شہداء ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ
پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ہے۔آج ہم پولیس شہداء کے بہادر لواحقین ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ شہید پولیس افسروں اور اہلکاروں کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج دیاگیاہے۔شہداء کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024