متحدہ کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی میئر وسیم اختر نے عیادت کی
کراچی ( نیوز رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے نجی ہسپتال میں داخل ڈپٹی کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کی، انھیں ایک روز قبل اسپتال لایا گیا تھا، میئر کراچی نے کنور نوید جمیل کے بھائی سے اسپتال میں علاج معالجہ کے سلسلے میں تفصیلات معلوم کیں اور کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔