کنورنوید جمیل کی علالت پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تشویش
کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و ممبر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکے لئے دعائے صحت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے، کنور نوید جمیل کو علالت کے سبب مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔