عید قربان کے موقع پر اہزاروں مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا ہے ۔ذکر اللہ مجاہد
لاہور( پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر اہل لاہور کا جماعت اسلامی کے فلاحی اور رفاہی اداروں کو قربانی کی کھالیں دینے پر بے حد مشکور ہیں۔عید قربان کے موقع پر جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن نے اہل لاہور کے ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچا کر انسانیت کی خدمت کے کام کو بخوبی سرانجام دیا ہے۔جس پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے قائدین، کارکنان اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی خوشیاں غریب، نادار اور مستحقین کیلئے قربان کیں اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونے کیلئے دن رات خدمت خلق کے کام کو جاری رکھا۔