کشمیریوں کااستحصال بھارت کوزوال کی طرف لے گیا:وقار باجوہ، عامر جمیل ودیگر
لاہور ( پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ ،صدرفرانس محمد عامر قریشی ،صدربرطانیہ اقبال سندھو ،صدر ترکی رانا محمد عثمان ،صدر ملائیشیاعرفان افضل چوہدری ،نائب صدرفرانس ملک عامرجمیل ، صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی اورصدرنیویارک محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ کشمیریوں کااستحصال بھارت کوزوال کی طرف لے گیا۔نوجوان کشمیری اپنے پیاروں کے روشن مستقبل کیلئے قربان ہوتے رہے جبکہ تاریخ نے قاتل بھارت کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کردیا۔بھارت کی حالیہ تنہائی مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے ۔