وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشیدکا ایل ڈبلیو ایم سی کے کیمپوں کا دورہ
لاہور(پ ر)وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشیدنے عید کے روزایل ڈبلیو ایم سی کے کیمپوں کا دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کرنے کے انتظامات کاجائزہ لیا۔وزیر ہاؤسنگ مون مارکیٹ، بسم اللہ چوک،علی مارکیٹ،وحدت کالونی اور دْبئی چوک کیمپ گئے اور وہاں عوام میں ویسٹ بیگ تقسیم کیے۔اس س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشیدنے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ الائشیں اکٹھی کرنے کے لیے متحرک ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام بھی شہر کو صاف رکھنے کے لیے عملہ سے تعاون کریں۔