لاہور ماسٹر پلان 2050 کیلئے تیاری شروع،7کمپنیوں کا اظہار دلچسپی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) لاہور کے نئے ماسٹرپلان2050ء کی تیاری کے لئے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے-ماسٹر پلان تیار کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی شارٹ لسٹنگ اور پری کوالیفکیشن کی خاطر کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی اور ٹی اوآرزکمیٹی کامشترکہ اجلاس لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے مختلف فرموں کی طرف سے وصول ہونے والی اظہار دلچسپی کی پیشکشیں کھولی گئیں۔ اس مقصد کے لئے سات کمپنیوں نے اظہار دلچسپی جمع کرائے۔ کمپنیوں میں کنٹری ڈویلپرز کنوریشم ،یورو کنسلٹنٹ پاکستان،شہر ساز ،ایشین کنسلٹنٹس ،مائن ہارٹ ،پلوٹو پلاننگ ترکی اور نیسپاک کنسلٹنٹس شامل ہیں۔ان کمپنیوں کی پیشکشوں کا دوہفتوں میں جائزہ لے کر پری کوالیفائی کرنے والی کمپنیوں کوآر ایف پی جاری کر کے ان سے ٹیکنیکل و فنانشل پرپوزل طلب کی جائیں گی۔