ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ‘ عید کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے
لاہور(پ ر) عیدالاضحی کے موقع پر اس مرتبہ بھی ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے رہائشیوں کی سہولت کے پیش نظر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے اور آلائشوں کو بروقت اْٹھانے اور اْنکو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی طور پر انتظامات کر رکھے تھے۔ جبکہ عملہ صفائی خاصا متحرک رہا۔ ورکرز اور دیگر عملے نے بڑی جانفشانی سے صفائی کیلئے انتھک محنت کی اور اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیئے۔