محرم الحرام میں مجالس کو فول پروف سکیورٹی دی جائے:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نمائند ہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف جدوجہد میں تمام مسالک متحد ہیں۔لائسنس ہولڈرز اور منتظمین جلوسوں اور مجالس کے شرکاء سے ماسک،سماجی فاصلے سمیت کورونا ایس او پیزکی پابندی کروائیں۔ہمیںپُر امن محرم الحرام یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کاوش سے فول پروف سکیورٹی اقدامات کرکے محفوظ رکھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے محرم الحرام کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔