سی سی پی اوکا ایام عید پر سرپرائز وزٹ‘ جوانوں کو مبارکباد دی
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس عید الضحیٰ پر شہریوں کی مدد اور تحفظ کیلئے الرٹ، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے شہر کے مختلف مقامات کا سرپرائز وزٹ کرکے ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی اور بہترین ڈیوٹی اور پْرعزم حوصلوں پر انعامات بھی تقسیم کئے۔سربراہ لاہور پولیس نے ڈی ایس پی ٹاون شپ ذوالفقار بٹ کو نقد انعام دیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ساتھ وقت گزارا۔ سربراہ لاہور پولیس نے ای پولیس پوسٹ ٹھوکر نیاز بیگ کا سرپرائز وزٹ کیا۔