سندھ میں 4 نئے وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔
گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 4 نئے وزراء نے حلف اُٹھا لیا، حلف اُٹھانے والوں میں سید ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، جام اکرام دھاریجو اور سہیل انور سیال شامل ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نےنئے وزراء سے حلف لیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ ناصر شاہ نے گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ سہیل سیال بھی پیپلز پارٹی کے پچھلے دور حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
قبل ازیں سندھ کابینہ 16اراکین پر مشتمل تھی، 4 وزرا سمیت چھ نئے اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ کابینہ میں اراکین کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
* گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نئے وزراء سے حلف لیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ pic.twitter.com/mgGaTHuJuj
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) August 4, 2019