مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہئے:خورشید شاہ
کراچی (نوائے وقت نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے ایماندرای اور خدمت کا سرٹیفکیٹ دیا ہوا ہے، مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ نیب نے میرے خلاف تین سے 4 ہزار ایکڑ زمین میری ملکیت ہونے کا دعوی کیا ہے، میں انہیں کہتا ہوں کہ تین ہزار میں سے تین ایکڑ زمین ہی مجھے دے دیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ میرے نام کوئی بے نامی زمین نکل آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا،مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے