اشتعال انگیز تقاریر کے23 مقدمات کی سماعت
کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 23 مقدمات کی سماعت، مدعی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت جانے سے انکار کردیا، عدالت نے مدعی کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کو حکم دے دیا ۔ہفتہ کو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 23 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں ہوئی، ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار، روف صدیقی، ریحان ہاشمی، قمرمنصور اور دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے، مقدمہ کا مدعی جاوید حسین عدالت میں پیش نہیں ہوا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا مدعی کا سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا، عدالت کامدعی کی عدم حاضری پرشدیداظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو مدعی کے سکیورٹی خدشات دور کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، ملزمان کے خلاف 2015 قائد اباد تھانے مین اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔