چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس پر پولیس کے شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان کے مطابق آرمی چیف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان پولیس نے رواں برسوں میں مضبوط پیشہ وارانہ فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیس نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کیا ہے،پولیس انتھک محنت کے بعد مضبوط اور پیشہ وارانہ فورس بن چکی ہے، ان کی خدمات پر پولیس شہدا اور ان کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024