خوشیاں بانٹنے کیلئے دکاندار نے 50 ٹیڈی بیئر دکان پر رکھ دیئے: شہری حیران
پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خوشیاں بانٹنے کیلئے ایک دکاندار نے 50 کے قریب بڑے ٹیڈی بیئر دکان پر رکھ دیئے جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ شہریوں نے بڑے سائز کے ٹیڈی بیئر خریدے اور اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور شاہراہوں پر کھڑی موٹرسائیکل و دیگر مقامات پر سجا دیا۔