23 سالہ بھارتی نژاد خاتون ڈاکٹر مس انگلینڈ منتخب
لندن (نیٹ نیوز) بھارتی نژاد 23 سالہ بھاشا مکھرجی 2019ء کے ’’مس انگلینڈ‘‘ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔ بھاشا مکھرجی کا تعلق بھارت سے ہے اور اس وقت برطانیہ کے شہر ڈربی میں رہائش پذیر ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقابلے میں کئی دوسری ماڈلز نے بھی شرکت کی۔مس انگلینڈ بننے کا اعزاز بھارتی نژاد بھاشا مکھرجی کو ملا۔