قلعہ عبداللہ کے نواح میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث قلعہ عبداللہ کے مقام جنگل پیر علیزئی میں پک اپ گاڑی پر چڑھ گئی جس سے پک اپ گاڑی میں سوار 8 افراد بس کے نیچے آ گئے، حادثے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 1زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہے اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ، لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ لاشوں کو نکالنے کے لیے کرین طلب کر لی گئی جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024