ڈائی فو مارشل آرٹس ریفری اینڈ کوچز کورس کی تقریب
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ورلڈ ڈائی فو مارشل آرٹ کے نائب صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی کے زیر سرپرستی یوسف اکیڈمی میں ڈائی فو مارشل آرٹس ریفری اینڈ کوچز کورس کروائے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور ورلڈ ڈائی فو مارشل آرٹ کے نائب صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی نے کہا کہ کوچز اور ریفریز نے بڑی محنت اور لگن سے ڈائی فو مارشل آرٹس ریفری اینڈ کوچز کورسز کی تکمیل کی اور بین الاقوامی سطح پر یہ کورسز کرنے کیلئے ملک سے باہر جائیں اور کھیلوں کے فروغ میں ملک کا نام روشن کریںگے۔ انہوں نے نزید کہا کوچز ملک کیلئے نیا ٹیلنٹ پیدا کریںگے۔ ہیڈ کوچ محمد یوسف کی زیر نگرانی کوچز سجاد‘ عمرزئی‘ امتیاز خان‘ رشید‘ اسمٰعیل‘ غلام‘ نیک زادہ، فضل‘ شہزاد‘ عبدالعزیز‘ عدنان آفریدی‘ عظمت خان‘ وجاہت‘ فرحان وقار اور معاذ نے کورسز پاس کئے جنہیں ڈاکٹر صدیق پٹنی نے سرٹیفکیٹس‘ ٹرافیاں و نقد انعامات تقسیم کئے۔ سرٹیفائیڈ کوچز اٹلی کے شہر کرارا میں ڈائی فو مارشل آرٹس کے عالمی مقابلوں کیلئے تیاری کروارہے ہیں۔ ایونٹ 30 اکتوبر تا 3نومبر تک منعقد ہوگا جس کے ڈاکٹر صدیق پٹنی ٹیم منیجر ہونگے۔