سپریم کورٹ نے این آر او کے خلاف دائر درخواست منگل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ درخواست پر سماعت کریگا۔عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ،سابق صدر آصف علی زرادری اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ این آر او کے خلاف درخواست بیرسٹر فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ این آر او کے ذریعہ مختلف لوگوں کے کرپشن کے کیسز ختم کیے گئے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ان پیسوں کو وصول کیا جائے درخواست میں پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو فریق نامزد کیا گیا تھا سپریم کورٹ نے درخواست کو منگل کے روز سماعت کے لیے مقرر کر د ، آصف علی زرداری اور پرویز مشرف کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے پرویز مشرف کے خلاف نوٹسز دو خلیجی اخباروں میں بھی شائع کیے جائیں گے اور ان سے جواب طلب کیا جائے گا.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024