منی لانڈرنگ:زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے

Aug 04, 2018 | 12:45

ویب ڈیسک

جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35ارب روپے منی لانڈرنگ سکینڈل میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ایف آئی اے کی جے آئی ٹی میں تاحال پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی اے نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، دونوں ملزمان کو ایف آئی اے نے نوٹسز جاری کیے تھے۔ سابق صدر کے قریبی ساتھی حسین لوائی بھی اسی کیس میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہیں۔ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کو 30جولائی کو چیلنج کیا اور 20لاکھ کی ضمانتی رقم عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔ فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیار کیا ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میراکا کوئی تعلق نہیں۔

مزیدخبریں