پنجاب کے مرکزی شہر لاہورمیں تیسرے روز بھی بجلی کی فراہمی سات گھنٹے معطل رہی جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 7گھنٹے بجلی غائب رہنے سے گرمی اور حبس زدہ موسم کا سامنا کرتے لاہور کے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)حکام نے فون بند کردئیے اور شکایات کا جواب نہیں دیا جا رہا۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے لاہور کے جوعلاقے متاثر ہوئے ان میں اقبال ٹاؤن، اسلام پورہ، رحمن پورہ، مسلم ٹاؤن اور دیگر شامل ہیں۔دو روز قبل بھی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کی ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے لاہور کے لیے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جس کے سبب شہر کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے اور آدھا شہر کئی گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا تھا۔توانائی کی کم پیداوار ہی نہیں بلکہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں موجود خامیاں اور عارضی خرابیاں لاہور میں بجلی کے حالیہ بحران کی وجہ قرار دی جا رہی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024