چین کے صدر شی جن پنگ نے فوج میں کلین اپ کا اعلان کرتے ہوئے فوجی افسران کو اپنی کاروباری سرگرمیاں ترک کرکے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پرتوجہ دینے کا حکم دےدیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے فوجی افسران کو حکم دیا کہ وہ اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخرتک مکمل بند کریں، رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ، اسکول، پبلشنگ سروسز اورکئی کرائے کے کارروبار چلانے کے بجائے افسران جنگی تیاریوں پر توجہ دیں جو ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صدر شی کے نئے احکامات فوج میں کرپشن ختم کرنے کی مہم کاحصہ ہے جس کا آغاز 3 سال پہلے ہواتھا۔ چینی صدر فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔چینی فوج نے70کی دہائی میں فنڈز کی قلت کے باعث کمرشل سرگرمیاں شروع کی تھیں،1998میں چند ایک کے سوا زیادہ ترکمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے فوج میں کلین اپ کا اعلان کرتے ہوئے فوجی افسران کو اپنی کاروباری سرگرمیاں ترک کرکے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پرتوجہ دینے کا حکم دےدیا۔ صدر شی جن پنگ نے فوجی افسران کو حکم دیا کہ وہ اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخرتک مکمل بند کریں، رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ، اسکول، پبلشنگ سروسز اورکئی کرائے کے کارروبار چلانے کے بجائے افسران جنگی تیاریوں پر توجہ دیں جو ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی کے نئے احکامات فوج میں کرپشن ختم کرنے کی مہم کاحصہ ہیں جس کا آغاز 3 سال پہلے ہواتھا۔ چینی صدر فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔چینی فوج نے70کی دہائی میں فنڈز کی قلت کے باعث کمرشل سرگرمیاں شروع کی تھیں،1998میں چند ایک کے سوا زیادہ ترکمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024