یورپی ملک ڈنمارک میں مسلم خاتون کے چہرے پر نقاب پہننے پر پہلا جرمانہ کر دیا گیا، 28سالہ خاتون کو نقاب کر کے شاپنگ مال جانے پر ساڑھے 19ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ماہِ مئی میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس پر یکم اگست سے اطلاق ہو گیا ، نقاب پر پابندی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ خواتین نے کہا کہ وہ حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اتاریں گی۔ڈنمارک میں مسلم خواتین پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انہیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔اس قانون کی پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراﺅن یعنی 120پاﺅنڈ جرمانہ طے کیا گیا جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراﺅن تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024